لاک ڈائون سے پشاورمیں800اخبارفروش متاثرہوئے ،رضاخان

March 30, 2020

پشاور(نیوز ڈیسک)اخبارفروش یونین پشاور کے صدررضاخان اورسیکرٹری اطلاعات رحمن مہمندنے کہا ہے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے جہاں دیگرطبقہ متاثرہواہے وہاں گھرگھرجاکراخبارات تقسیم کرنیوالے پشاورکے800اخبارفروش بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں دیگرمتاثرین کیساتھ ساتھ اخبار فروشوں کوبھی ریلیف پیکیج دیاجائے تاکہ ان کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہونے سے بچ جائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ اخبارفروش بھی مزدورطبقہ ہے جودیگرمزدوروں کی طرح اخبارفروخت کرکے محنت مزدوری کرتے ہیں اگرصوبائی حکومت نے اخبارفروشوں کوپیکیج میں شامل نہ کیاتویہ800اخبارفروشوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔