ہشتنگری میں چورکا فرارکی کوشش میں وکیل پر چاقو سے حملہ

March 30, 2020

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ ہشتنگری کی حدود بلال ٹائون میں پشاورہائی کورٹ کے وکیل نے چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔پشاور ہائی کورٹ کے کیل یاسر خالد ایڈوکیٹ سکنہ بلا ل ٹائون نے پولیس کو کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے ان کے علاقے سے قیمتی جنگلے چوری ہورہے تھے جس پر انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی اور گزشتہ روز انہوںنے ان کیمروں کی مدد سے چورکو پکڑنے کی کوشش کی تو چور نے جان چھڑانے کے لئے ان پر چاقو سے وار کیا تاہم و ہ بال بال بچ گئے بعدازاں انہوں نے چورجس کا نام حضرت بلال سکنہ دیر تھا پولیس کے حوالے کردیا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔