اسپین میں بھی کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چین سے زیادہ

March 30, 2020


اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چین سے زیادہ ہو گئی اور بیماروں کی تعداد بھی چین کے تقریباً برابر ہو گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسپین میں کورونا نے ایک ہی روز میں 820 جانیں لے لیں۔ اٹلی میں بھی 800 اموات ہوئی ہیں جبکہ فرانس میں 300 اور برطانیہ میں 209 بیمار چل بسے۔

برطانیہ میں بیماروں کی تعداد 20 ہزار کے قریب پہنچ گئی، نوبت یہ آئی ہے کہ اب وینٹی لیٹرز صرف ان مریضوں کو دیے جارہے ہیں جن کے زندہ بچنے کا امکان ہے۔ نائب چیف میڈیکل افسر کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں زندگی چھ ماہ تک نارمل نہیں ہو سکے گی۔

صدر ٹرمپ کے مشیر ڈاکٹر فاوچی نے ملک میں ایک سے دو لاکھ اموات ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا اور کہا کہ 10 لاکھ سے زائد افراد بیمار پڑ سکتے ہیں۔