آسٹریلیا کی بنگلا دیش، انگلینڈ سیریز خدشات کا شکار

March 30, 2020

کورونا وائرس کے اثرات کے پیش نظر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے بنگلا دیش اور انگلینڈ کے دورے خدشات کا شکار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آئندہ ٹورز منسوخ ہونے کا امکان ہے، ٹیم نے جون میں بنگلا دیش میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا تھی۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز کا آغاز 11 جون سے شیڈول ہے، اس کے بعد آسٹریلیا نے جولائی میں انگلینڈ میں مختصر دورانیے کی کرکٹ کھیلنا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے خلاف سیریز پہلے ہی ختم کی جا چکی ہے۔