مثبت کورونا مریضوں کو گھروں میں آئسولیٹ کی اجازت دینگے،یاسمین راشد

March 30, 2020

پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے کہا ہے کہ مثبت کورونا وائرس ٹیسٹ کے حامل افراد کو گھروں میں آئسولیٹ ہونے کی اجازت دے دی جائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان ‘میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ گھروں میں آئسولیٹ ہونے سے متعلق پالیسی کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مثبت کورونا وائرس کے مریضوں کو گھروں میں علیحدہ رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق مثبت کورونا ٹیسٹ والے مریض کی ہوم آئیسولیشن کی کچھ شرائط اور ضوابط ہوں گے۔