فلپائن :طبی عملےکاجہازگرکرتباہ،8 افرادہلاک

March 30, 2020


فلپائنی دارالحکومت میں طبی عملے کو لے جانے والا جہاز گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور ڈاکٹروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارہ فلپائنی دارالحکومت سے جاپان کے شہر ہانیدا جارہا تھا۔

منیلا ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے طبی عملے کے طیارے میں ڈاکٹرز بھی سوار تھے، طیارے میں پرواز بھرتے ہی شعلے بھڑک اٹھے تھے جس کے بعد زور دار دھماکا بھی ہوا اور پھر آگ لگ گئی، حادثے میں 8 مسافر اور پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

انتظامیہ نے جہاز میں موجود تمام افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں، حادثے میں مرنے والے چند افراد ایسے بھی ہیں جن کے اعضاء جسم سے علیحدہ ہوگئے اور اُن کی شناخت بھی نہیں ہوسکی۔