غزل: رات اور آسماں سَروں پر ہے....

April 05, 2020

رات اور آسماں سَروں پر ہے

خوف کا سائباں سَروں پر ہے

دھوپ وہ الاماں سَروں پر ہے

جیسے آتش فشاں سَروں پر ہے

پھول، خوش بُو، ہوا، ستارے سب

جل گئے اور دھواں سَروں پر ہے

جانے کب زندگی لہو مانگے

اِک کڑا امتحاں سَروں پر ہے

ہم کبھی حوصلہ نہیں ہارے

سایۂ مہرباں سَروں پر ہے