جنوبی افریقہ میں ژالہ باری

March 30, 2020


جنوبی افریقہ میں چانک ژالہ باری ہونے لگی،آسمان سے برستے بیس بال سائزکے برف کے اولوں نے لوگوں کو حیران کردیا۔

جنوبی افریقہ میں اچانک موسم نے کروٹ لی اور ژالہ باری ہونے لگی، لوگ آسمان سے گرتی بیس بال سائز کی برف دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق برف کے اولوں کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔