کراچی، کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت

March 30, 2020

کراچی کے جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس سے ایک مریضہ انتقال کر گئی۔

جناح میڈیکل کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق کانگو وائرس کی مریضہ جناح اسپتال میں زیرعلاج تھی، مریضہ تھرپارکر کی رہائشی تھی جسے 3 روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق اس سے قبل جناح میڈیکل اسپتال میں کانگو کا ایک مریض صحتیاب ہو چکا ہے۔