کورونا، ملیریا کی دواؤں سے علاج کی منظوری

March 30, 2020


امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کلوروکوئن اور ہائڈروکسی کلوروکوئن سے کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر انتہائی نازک مریض کو کلوروکوئن اور ہائڈروکسی کلوروکوئن استعمال کروانے کی منظوری دی گئی ہے ۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق کلوروکوئن اورہائڈروکسی کلوروکوئن بنیادی طور پر ملیریا کی دوائیں ہیں، یہ دونوں ادویات کورونا کےصرف انتہائی تشویشناک مریض کو دی جاسکتی ہیں۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ کلوروکوئن اور ہائڈروکسی کلوروکوئن کورونا کے ہر مریض کے استعمال کے لیے ہرگز نہیں ہے۔

ایف ڈی اے کے مطابق ملیریا کی یہ دواصرف ان مریضوں کے لیے ہے جن کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہو۔