کورونا سے جاں بحق خاتون کےخاندان میں3 افراد وائرس کا شکار

March 30, 2020

خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے خاندان کے 3 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے خاندان کے7 افراد کےٹیسٹ کیے تھے جس کے نتیجے میں ایک بیٹے اور 2 بیٹیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق چکدرہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان میں بھی کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق لوئردیر میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 81 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔