دعا منگی نے گرفتار ملزمان کو شناخت کرلیا

March 30, 2020

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس کے علاقے سے اغواء ہونے والی دعا منگی نے 2 ملزمان کو شناخت کرلیا۔

ڈیفنس کے علاقے سے اغواء ہونے والی دعا منگی کے کیس میں گرفتار 2 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مغویہ دعا منگی کو بھی سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

دعا منگی نے عدالت میں موجود ملزمان زوہیب قریشی اور مظفر کو شناخت کرلیا اور عدالت کو بتایا کہ ان دونوں ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجھے اغواء کیا تھا ۔

واضحرہے کہ کیس میں دونوں ملزمان 31 مارچ تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں۔