کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن، دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر

March 30, 2020

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن، دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث جہاں دیہاڑی دار مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

وہیں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں بگھی چلانے اور ڈھول بجا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والوں کے بھی چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں جاری لاک ڈاؤن سے بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، خاص کر دیہاڑی دار مزدور طبقے کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

محمد ذاکر بھی انہی لوگوں میں شامل ہے جو شادی بیاہ میں بگی چلاکر اور ڈھول بجاکر لوگوں کی خوشیوں کو چار چاند لگاتا تھا۔

لیکن اب اس کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہوگیا ہے، گھر میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے، جانور کیلئے چارہ خریدنے کے بھی پیسے نہیں۔

مزدروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جہاں لاک ڈاؤن جیسے اقدامات ضروری ہیں وہیں حکومت کو مزدروں کی مالی امداد کیلئے بھی جلد لائحہ عمل کا اعلان کرنا چاہئے۔