پشاور: کورونا ٹیسٹ، سرکاری اور نجی اسپتال کے رزلٹ میں تضاد پایا گیا

March 30, 2020

پشاور میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں سرکاری اور نجی اسپتال کی لیبارٹری کے رزلٹ میں تضاد پایا گیا ہے۔

پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب اور نجی اسپتال کے ٹیسٹ میںتضاد پایا گیا ہے، پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے دو مریضوں کا رزلٹ قرار دیا جبکہ نجی اسپتال کی لیبارٹری میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

دوسری طرف خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ارشد جاوید کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت مختلف ہوتی ہے تو ٹیسٹ بھی مختلف آسکتے ہیں۔

ارشد جاوید نے کہا کہ یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ کس کا ٹیسٹ ٹھیک تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوالٹی کنٹرول ایک طریقہ کار ہے، جس کے تحت دوبارہ ٹیسٹ کیا جاتاہے۔