لاہور ہائی کورٹ نے جہیز کے سامان کی واپسی کے کیسز میں اصول وضع کر دیے

March 30, 2020

لاہور ہائی کورٹ نے جہیز کے سامان کی واپسی کے کیسز میں اصول وضع کر دیے

لاہور ہائی کورٹ نے جہیز کے سامان کی واپسی کے کیسز میں اصول وضع کر دیے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مجاہد مستقیم احمد نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالتِ عالیہ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ چھ اصول اپنا لیے جائیں تو دونوں فریقوں کو فائدہ ہوگا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ جہیز کا سامان جلدی واپس کرنے پر دلہن اس کو دوسری شادی میں استعمال کرسکتی ہے اور سامان جلدی واپس کرنے پر تنازعات میں کمی آسکتی ہے۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ امانت اس کے مالک کو لوٹائی جائے۔