کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں عطیات دیئے جائیں، مراد علی شاہ

March 30, 2020

کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں عطیات دیئے جائیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپیل کی ہے کہ سندھ کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیئے جائیں۔

میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے اعلامیہ میں وزیراعلیٰ سندھ کی اپیل عطیات پاکستان بھر کے عوام کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس ایمرجنسی فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات دے کر کورونا وائرس کی جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔