اسلام آباد ہائیکورٹ کا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی فوری بحالی کا حکم

March 30, 2020

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی فوری بحالی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی فوری بحالی کا حکم دے دیا ہے۔

توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ تالا توڑکر رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو دفترمیں بٹھا کر ایک گھنٹے میں رپورٹ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے، حکومت عدالت کے منہ پر تھپڑ مار رہی ہے۔