متاثرہ زائرین کو مختلف اضلاع میں کیوں منتقل کیا جارہا ہے، سائرہ افضل

March 30, 2020

سابق وفاقی وزیر صحت اور مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 مریضوں کوڈی جی خان سے حافظ آباد منتقل کیا گیا۔

انہوں نے حافظ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان 3 افراد کے ڈی جی خان میں مناسب ٹیسٹ کیوں نہیں کئے گئے۔

سائرہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ زائرین کو مختلف اضلاع میں کیوں منتقل کیا جارہا ہے، حکومت ڈاکٹروں کی حفاظت کے لیے معقول بندوبست کرے۔