سندھ میں کورونا کے مزید 4 مریض صحتیاب

March 30, 2020

سندھ سے ایک مرتبہ پھر اچھی خبر آگئی، صوبے میں کورونا سے متاثرہ مزید 4 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اچھی خبر سنائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مزید چار مریض کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، ان کے ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ صوبے میں کورونا سے متاثر ہوکر صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہہر فرد احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہو۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہری زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔

واضح رہے سندھ حکومت ہی نے سب سے پہلے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔