یورپ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری

March 30, 2020

یورپ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے،اٹلی، اسپین اور جرمنی سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہیں،اٹلی میں 10 ہزاراموات ہوگئیں،اموات کے لحاظ سے فرانس کا دنیا میں پانچوا ں نمبرہے،

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد34 ہزار ہوگئی، کیسز 7 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرگئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد97 ہزار، اسپین میں 80 ہزار اور جرمنی میں 62 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

فرانس میں 24 گھنٹوں میں 292 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد مجموعی تعداد 2606ہوگئیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کے 40 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے 2 ہزار4 سو سے زائد اموات ہوئی ہیں، نیویارک ریاست ہی میں ایک ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی۔

شمالی جرمنی کے اسپتال کے عملے کے ارکان میں کورونا کی تصدیق کے بعد نئے مریضوں کا داخلہ مکمل بند کردیا گیا۔

چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں ایک قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اسے دیگر قیدیوں سے الگ کردیا گیا۔