صدر مملکت کا یو ای ٹی ٹیکسلا میں قائم قرنطینہ سینٹر کا دورہ

March 30, 2020

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو ٹیکسلا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں قائم قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صدرمملکت نے کورونا کے مریضوں کے لیے موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ خاتون اول بیگم ثمینہ علوی بھی صدر عارف علوی کے ہمراہ تھیں۔

صدر نے قرنطینہ سینٹر میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور طبی عملے سے کورونا سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر حکام نے صدر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قرنطینہ سینٹر میں تقریباً 600 افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے۔

صدر نے قرنطینہ سینٹر میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

صدر مملکت کے دورے کے دوران سماجی طور پر فاصلہ رکھنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔