سرفراز اور اسد شفیق کی شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل

March 30, 2020

سرفراز اور اسد شفیق کی شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلا ڑی بھی کورونا وائرس کے خلاف میدان عمل میں آگئے۔

کراچی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں سے درخواست کی ہے کہ عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کریں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کراچی کے شہریوں کو لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ صرف احتیاط ہی سے ممکن ہے، شہری کراچی پولیس کی مدد کریں اور لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے اپنے پیغام میں شہریوں سے حکومت سندھ اور کراچی پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔