یو اے ای میں کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے

March 30, 2020

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد کا انتقال ہوگیا ہے، جس کے بعد امارات میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

یواے ای کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عرب امارات میں اب تک 5 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے 2 متاثرین کی حالت نازک ہے۔

وزرات صحت امارات کے مطابق عرب امارات میں آج بھی 41 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جبکہ ملک میں 611 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔