دودھ کی دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت

March 31, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے ڈیری فارمرز کے مطالبے پرتازہ دودھ فروخت کرنے والی دکانوں کے اوقات کار لاک ڈاون میں 5 بجے کے بجائے 8 بجے بند کرنے کی اجازت دے دی۔اس سے قبل دودھ فروشوں کو دکانیں 5 بجے بند کرنے کاحکم دیا تھا۔5 بجے دودھ کی دکانیں بند کرنے کے باعث ڈیری فارمر شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئے تھے۔کیونکہ شام کے اوقات میں بھینسوں سے حاصل ہونے والا فروخت نہیں پارہا تھا۔اور ڈیری فارمرزکو بڑے پیمانے پر شام کو حاصل ہونے والے دودھ کو ضائع کرنا پڑرہا تھا۔