برطانیہ:پولیس اہلکار پر کھانسنا شہری کو مہنگا پڑ گیا

March 31, 2020

برطانیہ میں پولیس اہلکاروں پر کھانسنے کے الزام میں گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

یہ واقعہ ہالی فیکس میں پیش آیا جہاں 45 سالہ شخص ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر کھانسنے کے بعد فرار ہونے لگا تو اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم نے کھانسنے کے بعد کہا کہ مجھے کورونا وائرس ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی اور ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

دوسری جانب برطانیہ بھر میں پولیس نے ناکے لگا کر لوگوں کو گھروں سے بلا وجہ باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے ۔

پولیس نے عوام سے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں گھروں پر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنےکیلئےلوگ احکامات پرعمل کریں۔