کووڈ-19 سےمتعلق آگاہی کیلئے ‘کورونا ہیلمٹ’ کا استعمال

March 31, 2020

بھارتی ریاست چنئی کی پولیس کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے 'کورونا ہیلمٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

چنئی کی سڑکوں پر پولیس کو کورونا وائرس کی مائیکرو اسکوپک تصویر کی طرح دکھنے والے تھری ڈی ہیلمٹ پہنے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔

چنئی پولیس کے لیے کووڈ-19 سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے کورونا ہیلمٹ تیار کرنے والے آرٹسٹ گوتھم کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں عوام کووڈ-19 کی صورتحال کو لے کر غیر سنجیدہ ہے، جب کہ پولیس ان لوگوں کو مسلسل گھر میں رہنے کی تاکید کر رہی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

پولیس انسپکٹر کا کہنا ہے کہ یہ کورونا ہیلمٹ لوگوں میں آگاہی کے لیے بے حد اچھا ثابت ہو رہا ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 27 ہے۔