سرفراز احمد نے اظہر علی کے چیلنج کاجواب دے دیا

March 31, 2020

سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کے چیلنج کاجواب دے دیا۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرکٹرز گھروں میں ہیں، اس دوران خود کو فٹ رکھنے کے لیے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ایک اور مصروفیت نکال لی۔

اُنہوں نے بابر اعظم، وہاب ریاض، اسد شفیق، سرفراز احمد اور ٹام بینٹن کو پش اپس کا چیلنج دیا، سب سے پہلے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اظہر علی کو چیلنج کا جواب دے دیا۔

اس کے بعد آج سابق کپتان سرفراز احمد نے چیلنج قبول کرکے انہیں جواب دیا۔