شرح سود کم اور ٹرن اوور ٹیکس پر عملدرآمد روکا جائے، اپٹما

March 31, 2020

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے باعث ایکسپورٹ آرڈرز منسوخ یا ملتوی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری اپٹما کے اعلامیہ کے مطابق یورپ اور امریکی مارکیٹ بزنس کیلئے بند ہے، اس صورتحال میں حکومت کیطرف سےقرضوں کی ادائیگی ملتوی کرنا، ریفنڈز میں تیزی جیسے اقدامات ناکافی ہیں، ایسی صورتحال میں کمپنیز کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے، انڈسٹری کے چلنے اور ورکرز کے روزگار کو قائم رکھنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

اپٹما نے مطالبہ کیا کہ انڈسٹری کیلئے شرح سود 5 فیصد تک لائی جائے، اور 1.5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس پر عملدرآمد کو روکا جائے۔ ٹرن اوور ٹیکس پرافٹ پر ہوتا ہے لیکن ایسی صورتحال میں کوئی پرافٹ نہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے زیرو ریٹنگ کو بحال کیا جائے۔

اپٹما نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخ میں کمی کیلئے نیپرا آئی پی پیز کے نرخ کا ازسرنو جائزہ لے۔ گیس کی قیمت میں بھی کمی کی جائے۔