اپریل کیلئے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

March 31, 2020

حکومت نے اپریل کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ یکم اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 96 روپے 58 پیسے برقرار رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یکم اپریل سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 107روپے 25 پیسے رہے گی۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 77 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 62 روپے 51 پیسے برقرار رہے گی۔