غذائی اشیاء کی پیدوار، ترسیل یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں، حماد اظہر

March 31, 2020

غذائی اشیاء کی پیدوار، ترسیل یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں، حماد اظہر

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نےکہا ہے کہ کوشش ہے غذائی اشیاء کی پیدوار اور ترسیل یقینی بنائی جائے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں حماد اظہر نے کہا کہ بنیادی ضرورت کی اشیاء کی پیدوار اور ترسیل کے حوالے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اتفاق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے چند روز پہلے جو اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا تھا وہ چند روز فعال ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور نے یہ بھی کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب روپے رکھے گئے ہیں، بلوں، قرضوں اور سود کی ادائیگی میں تاخیر کے انتظامات کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام انتظامات کا مقصد یہ ہے کہ صنعت کار اپنے ملازمین اور مزدوروں کا خیال رکھیں۔