حیدر آباد: 128 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

March 31, 2020

حیدر آباد: 128 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

حیدر آباد میں 128 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد سندھ میں مہلک مرض کا شکار کیسز کی تعداد 692 تک پہنچ گئی۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، حیدر آباد میں 128 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق حیدر آباد میں جو 128 کیسز سامنے آئے ہیں، ان میں 116 متاثرہ افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کراچی میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 294، سکھر تفتان زائرین کی تعداد 265، لاڑکانہ میں 7، جامشورو میں2، جیکب آباد اور دادو میں1،1 مریض سامنےآیا ہے۔

سندھ میں وائرس سے اب تک 8 افراد زندگی کی بازی ہار چکےہیں جبکہ 14 صحتیاب ہوئے، جنہیں گھر منتقل کیا جاچکا ہے۔