اسلام آباد، راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کا 9واں دن

March 31, 2020

اسلام آباد، راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کا 9واں دن

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسلام آباد، راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کا نوواں روز گزر گیا۔

جڑواں شہروں میں شاپنگ مالز، کیفے، ریستوران اور تفریحی مقامات بدستور بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک میں اضافہ دیکھنے میں آ یا۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاون کو 9 دن ہو چکے ہیں، لوگوں کی اکثریت گھر وں میں ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد میں بنیادی ضرورت کی اشیا کی دکانوں کے علاوہ تمام تجارتی مراکز بند ہیں۔

اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں۔

شہریوں کی آمد و رفت میں کمی لانے کے اقدامات تو جاری ہیں لیکن اب لاک ڈاؤن کے باوجود سڑکوں پر ٹریفک پہلے سے زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔

شہریوں سے مسلسل اپیل کے باوجود جڑواں شہروں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں بتدریج بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔