کورونا وائرس: کراچی میں پہلا ڈرائیو تھرو ٹیسٹ سینٹر قائم

March 31, 2020

کورونا وائرس: کراچی میں پہلا ڈرائیو تھرو ٹیسٹ سینٹر قائم

سندھ حکومت نے کراچی میں پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر قائم کردیا۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کے لئے ڈی سی ساؤتھ کے آفس کی ہیلپ لائن پر فون کریں۔

ضلع ساؤتھ میں محکمہ بلدیات اور محکمہ صحت نے مشترکہ طور پر سینٹر قائم کیا ہے۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کیا۔

اس موقعے پر سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ اور ڈی سی ساؤتھ بھی موجود تھے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ٹیسٹ لیا جائیگا۔ ڈرائیو تھرو ٹیسٹ سے ڈاکٹرز اور لوگوں، دونوں کی حفاظت ہوگی۔ ہیلپ لائن ٹیسٹ کے لئے وقت اور کوڈ فراہم کریگی۔

ناصر شاہ نے کہا کہ ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کے تین اسٹیپ ہونگے۔

اس موقع پروزیر بلدیات ناصر شاہ نے ڈرائیو تھرو سینٹر میں اپنا ٹیسٹ بھی کروایا، جو منفی آیا۔