یو اے ای میں کورونا سے 6 افراد ہلاک، 664 لوگ متاثر

March 31, 2020

کورونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی جبکہ664 افراد متاثر ہیں۔

کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں اور تقریباً 8 لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 39 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایسے میں جزیرہ نما عرب کی ریاست متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی آج 53 کیسز سامنے آئے ہیں۔

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں کورونا سے متاثرہ کیسز کی تعداد 664 ہوگئی ہے۔

دبئی میں ایک 67 سالہ ایشیائی باشندے کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا ہے۔

اماراتی وزارت صحت کے مطابق یو اے ای میں کورونا وائرس سے اب تک 6 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

وزرات صحت کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں 61 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔