پولیس افسران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں، آئی جی سندھ

March 31, 2020

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے ڈیوٹی پر مامور افسران کو حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی سندھنے اس حوالے سے پولیس افسران کے لئے جو ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق سینیٹائزر، ماسک، ڈیٹول، گلوز اور فل باڈی پروٹیکیشن کٹس فراہم کی جائیں۔

اسکے علاوہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار و افسران میں طبی طور پر منظور شدہ فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ فراہم کرد ہ ماسک، گلوز اور صابن کا استعمال مسلسل کیا جائے۔