سراج الحق کا ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں کے نام خط

March 31, 2020

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت عالمی رہنماؤں کے نام ایک خط لکھا ہے، خط میں انہوں نےنشاندہی کی ہے کہ دنیا کو ظلم و ستم سے پاک عالمی نظام کی ضرورت ہے۔

سینیٹر سراج الحق نےاپنے خط میں کہا ہےکہ کورونا وباء انسانوں کو اپنے خالق کو پہچاننے اور اس کی جانب لوٹنے پر متوجہ کر رہی ہے، سخت آزمائش کی یہ گھڑیاں دنیا کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی اور راہ ِنجات دکھانے کا ذریعہ بنیں گی۔

انہوں نے عالمی سربراہان سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ اپنی تمام صلاحیتیں اور وسائل منصفانہ عالمی نظام کے قیام کے لیے وقف کردیں اور دنیا میں ہر طرح کے استحصال کا خاتمہ کردیا جائے۔