کراچی: کورونا کے مزید 10 مریض صحتیاب

March 31, 2020

کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 10 افراد صحت یاب ہوگئے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ان 10 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے 9 افراد گھر پر جبکہ ایک مریض اسپتال میں آئسولیشن میں تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔