پروازیں بند، پاکستان آئے برطانوی مشکل میں ہیں، کرسچن ٹرنر

March 31, 2020

پروازیں بند، پاکستان آئے برطانوی مشکل میں ہیں، کرسچن ٹرنر

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہونے کے بعد سے پاکستان آنے والے برطانوی مشکلات کا شکار ہیں۔

ایک بیان میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہم ان کو برطانیہ واپس لانے کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں کررہے ہیں یہ ہماری ٹیم کی واحد ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم برطانوی شہریوں کی پاکستان سے برطانیہ واپسی کے لیے پاکستانی حکومت اور ایئر لائنز سے رابطے میں ہیں۔