چوہدری شجاعت کا مسلم حکمرانوں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے خانہ کعبہ، روضہ رسولﷺ پر حاضری کا مشورہ

March 31, 2020

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم دنیا کے حکمرانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لیے خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے بھی کہا ہے کہ وہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان امتِ مسلمہ کے تمام حکمرانوں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ لے کر جائیں جہاں تمام حکمران گڑگڑا کر معافی مانگیں۔

چوہدی شجاعت حسین نے کہا کہ امید ہے کہ سب کی دعا قبول ہوجائے گی۔

لیگی سربراہ نے کہا کہ کورونا کی آفت ثابت کرتی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ناراض ہے جسے آنسوؤں میں تر معافی سے منانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک اللّٰہ تعالیٰ اور نبی پاکﷺ کی محبت نہیں ہوگی، تب تک کوئی کام نہیں بنے گا۔