کے پی ٹی کی بندرگاہ سے متصل علاقوں میں اسپرے مہم

March 31, 2020

کے پی ٹی کی بندرگاہ سے متصل علاقوں میں اسپرے مہم

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے بندرگاہ سے متصل علاقوں میں اسپرے مہم شروع کردی ہے۔

حکام کے مطابق بندرگاہ کے ارد گرد کے علاقے میں کلورین ملے پانی کی اسپرے مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔

حکام کے مطابق اسپرے مہم وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کے احکامات کے تحت چلائی جارہی ہے۔

کے پی ٹی حکام کے مطابق آج لیاری، جوبلی، رنچھوڑ لائن، پرانا حاجی کیمپ، ہجرت کالونی اور کیماڑی میں اسپرے کیا گیا۔

حکام کے مطابق کے پی ٹی عوامی نمائندوں کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے علاقوں میں اسپرے مہم چلا رہی ہے ۔

کے پی ٹی حکام نے مزید کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی اسپرے مہم کے لیے عوامی نمائندوں اور چیئرمین کے پی ٹی کو رابطے بڑھانے کا کہا ہے۔