علامہ کوکب نورانی کا میر جاوید رحمٰن کی وفات پر اظہار تعزیت

April 01, 2020

مولانا اوکاڑوی اکادمی کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے میرِ صحافت میر خلیل الرحمٰن کے بڑے فرزند میر جاوید رحمٰن کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی صحافتی اور دیگر خدمات کو سراہا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

علامہ اوکاڑوی نے میر فیملی اور جنگ و جیو سے وابستہ تمام افراد سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

واضحرہے کہ گزشتہ روز چیئرمین، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمٰن رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے۔