حکومت نے لاک ڈاون کا اعلان کر کے عوام کو تنہا چھوڑ دیا،عرفان بلیدی

April 01, 2020

حب ( نامہ نگار ) حکومت بلوچستان نے لاک ڈاون کا اعلان کر کے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا پچھلے ایک ہفتے سے بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے شہر بند کرکے غریب مزدور اور دیہا ڑی دار طبقہ کو بھوک و افلاس میں دھکیلا ہے اگر بلوچستان حکومت عوام کے راشن اور اشیاءخوردو نوش کا بندوبست نہیں کر سکتی تو فوری طور پر لاک ڈاون ختم کردے ، بلوچستان سمیت حب شہر میں کہیں بھی انتظامیہ کی رٹ دکھائی نہیں دیتی حب کے چھوٹے چھوٹے کارخانوں، ہوٹلوں گودامو ں،پولٹری فارمز،اور دکانوں پر روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور لاک ڈاون کی وجہ سے پریشان گھروں پر بیٹھے ہیں جسکی وجہ سے انکے گھر وں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں سندھ،پنجاب،خیبر پختونخوا میں لاک ڈاون کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو اشیاءخوردنوش و دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہیں لیکن بلوچستان میں صورتحال اسکے برعکس ہے بلوچستان کی حکومت غریب مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے لاک ڈاون کے بعد سے بلوچستان سے منتخب ایم این اے اور ایم پی اے میں سے زیادہ تر یا شہر سے باہر سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں یا اپنے بلوں میں چھپ گئے ہیں بلوچستان کی بیوریو کریسی اور لوکل گورنمنٹ کے افسران و ضلعی اور تحصیل انتظامیہ بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل حب کے سابق صدر عرفان بلیدی نے کیا ۔