کورونا وائرس مثبت:مریض کے اہل خانہ سمیت 18افراد کیلئے قرنطینہ

April 01, 2020

ٹنڈومحمدخان (نامہ نگار) ٹنڈومحمدخان شہر کے پہلے کورونا وائرس کے مریض کے اہل خانہ کے تین افراد سمیت 18 افراد کو انتظامیہ نے قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ 8ایسے افراد جن سے بھی ملاقات کی تھی انہیں تلاش کیا جارہا ہے ۔ضلع ٹنڈومحمدخان کے علاقے نصیر آباد محلے کا رہائشی شخص منظور میمن کو کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد مذکورہ مریض کے اہل خانہ کےمبینہ 3افراد جن کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر حیدرآباد اسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکڑ یوسف جیجو نے جنگ کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مذکورہ مریض نے رائے ونڈ اجتماع سے واپسی کے بعد تبلغی مرکز مسجد نور حیدرآباد آنے کے بعد ٹنڈومحمدخان میں اپنی فیملی سمیت 26افراد سے ملاقات کی تھی جس میں 18 افراد کو تلاش کرکے انہیں اپنے گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے مذید 8افراد نہیں مل رہے ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے۔