لاک ڈاون سے متاثرہ افراد میں راشن تقسیم کرنے کے لئے کام شروع

April 01, 2020

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار)ایم پی اے سید ضیاء عباس شاہ رضوی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے وارڈوں میں دھاڑی دار طبقہ اور غریب افراد میں راشن تقسیم کرنے کے لئے نو رکنی کمیٹی قائم کرنے کے ساتھ ریلیف فنڈ بینک میں قائم کردیا ریلیف فنڈ میں ایم پی اے سید ضیاء عباس شاہ، چئیرمین میونسپل کمیٹی سید امداد شاہ,وائس چئیرمین شاہد جعفر قائم خانی ،کوآرڈینٹرپرویز سموں اور پریس کلب کے صدر نے اعلان کردہ رقم کے چیک صہیب فاروق قائم خانی کے حوالے کردئیےایم پی اے سید ضیاء عباس شاہ کی میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہیہ سیاست کا نہیں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا وقت ہے ۔