سیزن کا آغاز، لاک ڈاؤن سے کپاس کے کاشتکار پریشان

April 01, 2020

پنجاب بھر میں کپاس کی کاشت کا آغاز آج یکم اپریل سے کر دیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے کپاس کے کاشتکار بھی پریشان ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور کام پر نہیں پہنچیں گے تو کپاس کاشت کیسے ہوگی ۔

دوسری جانب محکمہ زراعت کے مطابق اس سال پنجاب بھر میں 50 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کی کاشت کا ہدف رکھا گیا ہے جس میں سے 47 لاکھ ایکڑ کپاس جنوبی پنجاب میں کاشت کی جائے گی۔

محکمہ زراعت کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث کاشتکاروں کو کھاد، اسپرے، ڈیزل کی خریداری اور لیبر کے مسائل کا سامنا ہے۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے لاک ڈاؤن کے باعث محکمہ زراعت کو اپنا ہدف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔