برطانیہ :اسپتال سے چور ہینڈسینی ٹائزر لے اڑا

April 01, 2020


برطانیہ کے علاقے ’’نارتھ امتھن‘‘ میں چور نے مقامی اسپتال کی دیوار پر نصب سینی ٹائزر کو اکھاڑا اور لے کر فرار ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور نے بڑی مہارت سے ہاتھ صاف کیا جبکہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ 9 مارچ کو پیش آیا البتہ سی سی ٹی وی آج منظر عام پر آئی۔

یاد رہے کہ کوروناوائرس کے پیش نظر برطانیہ میں ہیڈسینی ٹائزر کی قلت کا سامنا ہے۔