کورونا سے متعلق اسنیپ چیٹ کا نیا فلٹر متعارف

April 01, 2020

مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ نے ایک ایسا فلٹر متعارف کرایا ہے جو کوویڈ 19 سے متعلق حقائق اور افواہ سے آگاہ کرے گا۔

اسنیپ چیٹ کا یہ نیا فلٹر موذی وبا سے متعارف سوال پوچھتا ہے، جس کے جواب میں دو ہی آپشن ہوتے ہیں ایک حقائق اور دوسرا افواہ۔ صارف جیسے ہی کسی ایک جواب کا انتخاب کرتا ہے ویسے ہی فلٹر صحیح جواب بتا دیتا ہے۔

اسنیپ چیٹ کی جانب سے اس نئے فلٹر کو کوویڈ 19 متھ بسٹنگ کا نام دیا گیا ہے اور میں درج کی گئی معلومات ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے حاصل کردہ ہیں۔