دعا ہے کراچی کی مصروف زندگی جلد بحال ہو: ہاجرہ یامین

April 01, 2020

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہاجرہ یامین کا کہنا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ کراچی کی مصروف اور رنگین زندگی جلد بحال ہو ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ ہمیں شہر قائد کراچی کی گلیوں کی ہلچل اور مصروفیت بھری زندگی ایک بار پھر دیکھنےکو ملے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ دعا کرتی ہیں کہ یہ سب جلدی سے گزر جائے تاکہ ہم کراچی کی سڑکوں پر دوبارہ پوز بنا کر تصویریں لے سکیں۔

25 سالہ ہاجرہ یامین پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، ہاجرہ فلم ’پنکی میم صاب‘ اور ’مان جاؤں نا‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

حال ہی میں معروف ڈرامے ’عہد وفا‘ میں بھی وہ جاندار اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہیں۔