مشہور ہالی ووڈ اداکار اینڈریو جیک کورونا سے ہلاک

April 01, 2020

مشہورہالی وڈ فلم سیریز ’اسٹاروارز‘ کے اداکار اینڈریو جیک کورونا کے سبب چل بسے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈریو جیک نےاسٹار وارز کی حالیہ فلم میں کردار ادا کیا تھا، ان کی عمر 76 برس تھی۔

جیک اینڈریو برطانیہ کے ایک اسپتال میں کورونا سے جنگ کے دوران جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ان کی اہلیہ گیبریل روجرز آسٹریلیا میں از خود تنہائی اختیار کی ہوئی ہیں۔

جیک کے قریبی ساتھیوں کے مطابق سماجی دوری کے وقت میں جیک کی آخری رسومات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔