برطانیہ: یومیہ کورونا ٹیسٹ کی تعداد25 ہزار تک بڑھانے کااعلان

April 01, 2020

برطانوی حکومت نے یومیہ کورونا ٹیسٹ کی تعداد 25 ہزار تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی وزیر ہاوسنگ کے مطابق اس وقت برطانیہ میں روزانہ 12ہزار750 ٹیسٹ ہوتے ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے25 ہزارسے زائد کیسز ہیں جبکہ اموات1800 ہوگئیں۔

فلپائن میں کورونا وائرس کے 227 نئےکیسز سامنے آئی ہیں، اور 8 نئی اموات ہوئی ہیں۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ فلپائن میں کورونا کے کیسز2311 اوراموات96 ہوگئی ہیں۔

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے149 نئےکیسز کی تشخیص کے بعد مجموعی تعداد1677 ہوگئی۔

خبرایجنسی نے مزید کہا کہ انڈونیشیامیں 21 نئی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد157 ہوگئی ہے۔